سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے:عمران خان

ٹیم آخری بال تک لڑے، نتائج کچھ بھی ہوں سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرے :وزیراعظم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 16 جون 2019 12:17

سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے:عمران خان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جون2019ء) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرفراز جیتنے کے لیے سپیشلسٹ بلے باز اور باﺅلرز کھلائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کیریئرشروع کیا تو لگتا تھا جیت 70 فیصد ٹیلنٹ اور30 فیصد دماغ سے ہے،انہوں نے کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلناختم کیا تو تناسب 50،50 فیصد ہوگیا، آج گواسکر سے اتفاق ہے 60 فیصد دماغ اور40 فیصد ٹیلنٹ ہوناچاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، سرفراز جیتنے کے لیے سپیشلسٹ بلے باز اور باولرز کھلائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریلو کٹے کھلاڑی پریشر میں میچ کھیلتے ہیں، سرفراز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چاہے بھارت آج فیورٹ ہو، سرفرازالیون کوہارکا ڈرختم کرنا ہو گا، قومی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے اور آخری بال تک لڑے، پھرنتائج کچھ بھی ہوں سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبول کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں ٹیم کی ساتھ ہیں، عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ”گڈ لک“کہا۔
واضح رہے کہ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے پنجہ آزمائی کی تیاری مکمل کرلی۔
وقت اشاعت : 16/06/2019 - 12:17:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :