250 وکٹیں اور 6 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل رنز، شکیب الحسن بنگلہ دیش کے پہلے اور دنیا کے چوتھے آل رائونڈر بن گئے

منگل 18 جون 2019 12:26

250 وکٹیں اور 6 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل رنز، شکیب الحسن بنگلہ دیش کے پہلے اور دنیا کے چوتھے آل رائونڈر بن گئے
ٹاؤنٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) سٹار بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کر لئے۔ اس طرح وہ 250 سے زائد وکٹیں لینے اور 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے بنگلہ دیش کے پہلے اور دنیا کے چوتھے آل رائونڈر بن گئے ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں 250 سے زائد وکٹیں لینے اور 6 ہزار سے زائد رنز بنانے کا اعزاز سنتھ جے سوریا، جیک کیلس اور شاہد خان آفریدی کو حاصل ہے، جے سوریا نے 13430رنز اور 323 وکٹیں، کیلس نے 11579 رنز اور 273 وکٹیں جبکہ آفریدی نے 8064 رنز اور 395 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ شکیب 6 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے دوسرے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل تمیم اقبال بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/06/2019 - 12:26:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :