وینا ملک سے تکرار،بھارتیوں نے ثانیہ مرزا کو را ایجنٹ قرار دیدیا

لوگوں کو لگتا ہے کہ ثانیہ نے شعیب ملک سے محبت کی شادی کی ہے:بھارتی صارف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 جون 2019 15:24

وینا ملک سے تکرار،بھارتیوں نے ثانیہ مرزا کو را ایجنٹ قرار دیدیا
کولکتہ،لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ تر ین۔ 18جون2019ء) ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تمام کھلاڑیوں کو تنقید کا سامناہے تاہم اسی دوران ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ایک شیشہ کیفے میں ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد بھارتیوں نے ثانیہ مرزا کو را ایجنٹ قرار دیدیا ہے ۔ان ویڈیوز کے بارے میں کہاجارہاہے کہ یہ بھارت کےخلا ف میچ سے ایک دن قبل کی ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کی تردید کر دی ہے لیکن دوسری جانب اداکارہ وینا ملک اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا کے درمیان ٹویٹر پر نہایت دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اداکارہ وینا ملک نے شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” ثانیہ دراصل میں بچے کے بارے میں بہت پریشان ہوں ، آپ لوگ اسے اپنے ساتھ شیشہ کیفے لے گئے ، کیا یہ خطرناک نہیں ؟ جتنا میں جانتی ہوں ” آرچیز “ ریسٹورنٹ سے جنک فوڈ ملتاہے جو کہ کھلاڑیوں اور نوجوانوں کیلئے صحت مند نہیں ہے ، آپ خود ماں اور کھلاڑی ہونے کے ناطے اسے بہتر انداز میں سمجھ سکتی ہیں“۔

(جاری ہے)

ٹینس سٹار ثانیہ مرزانے وینا ملک کے ٹویٹر پر جاری کیے گئے پیغام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” وینا ، پہلی بات تو یہ کہ میں اپنے بچے کو شیشہ کیفے اپنے ساتھ نہیں لے کر گئی تھی ، اس سے آپکا اور دنیا کے کسی بھی اور شخص کا کوئی لینا دینا نہیں ہے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ میں اپنے بیٹے کا کسی بھی اور شخص سے زیادہ خیال رکھتی ہوں ، دوسری بات یہ کہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ماہر غذائیات نہیں ہوں اور نہ ہی ان کی ماں اور استانی ہوں“۔

انہوں نے اپنے اگلے ٹویٹ میں لکھا کہ”میرے لیے یہ جاننا ضروری نہیں کہ یہ کرکٹر کب سو تے ہیں اور کب اٹھتے ہیں،کیا کھاتے ہیں،اگر میں آپکی جگہ ہوتی تو میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہوتی کہ آپکے بچے میگزین کیلئے شوٹ کی ہوئی آپکی ’غیر مناسب‘تصاویر نہ دیکھ لیں،آپ جانتی ہے کہ یہ کتنا خطر ناک ہوگا،آپکی جانب سے میر ے بیٹے کے لیے فکر مند ہونیکا شکریہ“۔

ثانیہ مرزا نے بعد ازاں اپنی یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی تاہم وینا ملک نے اس ٹویٹ کا سکرین شاٹ لیکر لکھا کہ” آپ میں ہمت ہے تو اپنے ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے سے گریز کریں“۔وینا اور ثانیہ کی اس بحث کے بعد ایک بھارتی صارف نے ٹویٹر پر بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم”راضی “ کا پوسٹر لگا کر لکھا کہ” پاکستانیوں کو لگا کہ ثانیہ نے شعیب ملک سے محبت کی شادی ہے “۔
مذکورہ فلم میں عالیہ بھٹ نے ایک را ایجنٹ کا کردار ادا کیا تھا جس نے راز چرانے کیلئے ایک پاکستانی فوجی سے شادی کی تھی ۔ 
وقت اشاعت : 18/06/2019 - 15:24:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :