ورلڈکپ 2019ء، پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے کیا کچھ کرنا ہوگا؟جانئے

گرین شرٹس کو باقی میچز میں لازمی فتح درکار،بارش سرفراز الیون کا سیمی فائنلز تک رسائی کا خواب چکنا چور کردیگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 جون 2019 12:55

ورلڈکپ 2019ء، پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے کیا کچھ کرنا ہوگا؟جانئے
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20جون2019ء) اتوار کو اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں پاکستان کی انڈیا کے ہاتھوں ڈک ورتھ لوئس کے نظام کے تحت 89 رنز سے شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی انتہائی مشکل ہو گئی ہے۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کا سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا جبکہ دیگر چار میچوں میں سے ایک میں اسے فتح اور تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان صرف تین پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔تاہم اب بھی موسم نے ساتھ دیا تو ٹیم کے لیے ایک انتہائی نادر موقع موجود ہے اور ٹیم کو آئندہ تمام میچوں میں جیتنا ہوگا، اگر بارش کی وجہ سے بھی کوئی میچ منسوخ ہوا تو گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی ناممکن ہوجائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اپنا اگلا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز کے میدان پر کھیلے گا جس کے بعد اس کے اگلے تین میچ نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ صورتحال کے مطابق پاکستان کو اپنے باقی تمام میچ جیتنے ہوں گے۔ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے قسمت کا پاکستان ٹیم پر مہربان ہونا بھی لازم ہے کیونکہ پاکستان کا کوئی بھی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوتا ہے تو اس کی سیمی فائنل تک رسائی تقریباناممکن ہو جائے گی۔اگر پاکستان اپنے تمام میچ جیتتا ہے تو اس کے 11 پوائنٹس ہو جائیں گے لیکن ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل میں پہلی چار پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے آنے والے میچوں کے نتائج بھی پاکستان کے حق میں آنے چاہییں۔
وقت اشاعت : 20/06/2019 - 12:55:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :