امریکی برائن برادرز پر مشتمل جوڑی کوئنز کلب ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 20 جون 2019 16:36

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) باب برائن اور مائیک برائن پر مشتمل امریکی جوڑی کوئنز کلب ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں امریکی بھائیوں پر مشتمل جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جونی اومارا اور لیوک بامبرج کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-1) اور 6-4 سے مات دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 20/06/2019 - 16:36:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :