ورلڈ کپ ، شیکھر دھون کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی زخمی ہوگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 21 جون 2019 11:44

ورلڈ کپ ، شیکھر دھون کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی زخمی ہوگیا
لندن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون2019ء) اوپننگ بلے بازشیکھر دھون کے بعد بھارتی ٹیم کے آل راو¿نڈر وجے شنکر بھی زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے خلاف میچ میں اوپنر امام الحق کو آﺅٹ کرنے والے شنکر تربیت کے دوران زخمی ہوئے۔28 سالہ آل راو¿نڈر کے پیر کے انگوٹھے پر جسپریت بمراہ کی گیند جالگی تاہم بھارتی ٹیم کی انتظامیہ پرامید ہے کہ شنکر جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

بھارٹی میڈیا نے ٹیم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ شنکر جلد دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے بھارتی کھلاڑی نے پاکستان کے خلاف شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد اور امام الحق سمیت کئی کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا۔قبل ازیں شیکھر دھون بھی انگوٹھا زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران بلے بازی کے دوران زخمی ہوئے اور فیلڈنگ بھی نہیں کر سکے تھے۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم اب تک ورلڈ کپ میں اپنے4میں سے3میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے اور سیمی فائن تک پہنچنے کے لیے فیورٹ قرار دی جارہی ہے۔                                                                      
                 
وقت اشاعت : 21/06/2019 - 11:44:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :