پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنے چھٹے میچ کیلئے تیاریوں میں مصرف ہے،

گرین شرٹس اپنا چھٹا میچ میں پرسوں جنوبی افریقہ کے خلاف مدمقابل ہو گی، شاہینوں کو عالمی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے پروٹیز کے خلاف لازمی فتح درکار ہوگی

جمعہ 21 جون 2019 12:23

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا چھٹا میچ پرسوں اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف لندن میں کھیلے گی جس کی تیاری کے لئے پاکستان ٹیم بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہے۔ گرین شرٹس کو عالمی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے تاہم سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے جنوبی افریقہ سمیت چاروں میچز میں فتوحات حاصل کرنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں رواں میگا ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، اسی سلسلے میں پاکستانی ٹیم اپنا چھٹا اور اہم میچ کل اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں نے اب تک صرف ایک، ایک میچ میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے، عالمی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ برابر اہمیت کا حامل ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 21/06/2019 - 12:23:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :