اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، جنوبی افریقہ کیخلاف کل کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 بڑی تبدیلیاں کرنے پر غور

تاحال کارکردگی دکھانے میں ناکام رہنے والے آل راونڈر شعیب ملک اور فاسٹ باولر حسن علی کو ڈراپ کر دیے جانے کا امکان، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کی ٹیم میں واپسی ہوگی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 جون 2019 19:39

اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، جنوبی افریقہ کیخلاف کل کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 بڑی تبدیلیاں کرنے پر غور
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2019ء) اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، جنوبی افریقہ کیخلاف کل کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 بڑی تبدیلیاں کرنے پر غور، تاحال کارکردگی دکھانے میں ناکام رہنے والے آل راونڈر شعیب ملک اور فاسٹ باولر حسن علی کو ڈراپ کر دیے جانے کا امکان، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان اپنا اہم ترین میچ کل کھیلے گی۔

سیمی فائنل مرحلے تک رسائی کیلئے پاکستان کو جنوبی افریقہ کیخلاف کل کا میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف کل کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 بڑی تبدیلیاں کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاحال کارکردگی دکھانے میں ناکام رہنے والے آل راونڈر شعیب ملک اور فاسٹ باولر حسن علی کو ڈراپ کر دیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

 جبکہ ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔

واضح رہے کہ بارہویں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا چھٹا اور اہم میچ کل اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کو عالمی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔ انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، اسی سلسلے میں اتوار کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایونٹ میں شریک 10 ٹیموں میں سے ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی، افغانی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے جبکہ بقیہ ٹیموں کے درمیان ناک آئوٹ مرحلے کیلئے دوڑ جاری ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کیلئے یہ میچ برابر اہمیت کا حامل ہے، جو بھی ٹیم ہارے گی اس کے ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات بھی معدوم ہو جائیں گے۔ ماہرین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔
وقت اشاعت : 22/06/2019 - 19:39:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :