پہلا یوتھ ون ڈے،پاکستان انڈر19نے جنوبی افریقی انڈر19ٹیم کو شکست دیدی

حیدر علی کی نصف سنچری،عباس آفریدی اور نسیم شاہ کی دو دو وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 22 جون 2019 20:15

پہلا یوتھ ون ڈے،پاکستان انڈر19نے جنوبی افریقی انڈر19ٹیم کو شکست دیدی
ڈربن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جون2019ء) پہلے یوتھ ون ڈے میچ میں پاکستان انڈر19نے جنوبی افریقی انڈر19ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد17رنز سے شکست دیدی ۔ ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ، قومی اوپنرزحیدر علی اور باسط علی نے ٹیم کو101رنزکا شاندار آغازفراہم کیا اور اس دوران حیدر علی نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی،حیدر60رنز بنا کر پارسنز کا شکار بنے،باسط علی بھی28رنز بنا کر پارسنز کی دوسری وکٹ بنے،کپتان روحیل نذیر محض2رنز بنا کر کوئٹزی کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،قاسم اکرم کی اننگز17رنز تک محدود رہی جب کہ حارث خان10رنز بنا کر پوویلین لوٹے،فہد منیر صرف 2رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،عامر علی5اور محمد عامر بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے تو پاکستان کی 8وکٹیں محض150رنز پر گر چکی تھیںتاہم عباس آفریدی اور نسیم شاہ نے نویں وکٹ کے لیے69رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور200رنز سے آگے پہنچایا ، نسیم23رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ عباس آفریدی 53رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے،جنوبی افریقہ انڈر19کی جانب سے نتانزی اور پارسنز نے2،2وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

226رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی انڈر19ٹیم مقررہ50اوور ز میں9وکٹوں کے نقصان پر209رنز بنا سکی،جنوبی افریقا کے لیے پارسنز57رنزکے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ بیوفورٹ46اور برٹ40رنز بنا سکے۔پاکستان کے لیے نسیم شا ہ اور عباس آفریدی نے 2،2وکٹیں لیں۔
وقت اشاعت : 22/06/2019 - 20:15:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :