نیوزی لینڈ کو کالی آندھی کے خلاف سلو اوور ریٹ کی بناء پر جرمانے کا سامنا

پیر 24 جون 2019 09:45

نیوزی لینڈ کو کالی آندھی کے خلاف سلو اوور ریٹ کی بناء پر جرمانے کا سامنا
مانچسٹر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں سلو اوور ریٹ کی بناء پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کیوی ٹیم نے مقررہ وقت سے ایک اوور شارٹ کیا جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میچ ریفری ڈیوڈ بون نے کیوی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا، کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جبکہ کپتان کین ولیمسن پر 20 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 09:45:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :