پاکستان واپڈا کی ٹیم قومی کراٹے چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں ٹائٹل کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے، کوچ شاہ محمد شان

پیر 24 جون 2019 14:32

پاکستان واپڈا کی ٹیم قومی کراٹے چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں ٹائٹل کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے، کوچ شاہ محمد شان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پاکستان واپڈا کے کوچ شاہ محمد شان نے کہا ہے کہ پاکستان واپڈا کی ٹیم قومی کراٹے چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے ایونٹس میں ٹائٹل کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ گذشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان واپڈا کی ٹیم مینز ایونٹ میں گذشتہ 25 جبکہ ویمنز ایونٹ میں گذشتہ 16 سالوں سے مسلسل چیمپئن ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کراٹے چیمپئن شپ 22 اگست سے شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڑیوں حصہ لیں گے، ان ٹیموں میں دفاعی چیمپیئن پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلویز، پاکستان پولیس، بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں شرکت کے حوالے تمام ٹیموں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔

یہ چیمپئن شپ 25 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب شاہ محمد شان نے کہاکہ ملک میں کراٹے کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ پاکستان جنوبی ایشین گیمز، ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز کے علاوہ کئی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں میڈلز حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو سائوتھ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں جلد از جلد تربیتی کیمپ لگانے چاہئے تاکہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کرسکیں۔
وقت اشاعت : 24/06/2019 - 14:32:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :