رانا شوکت علی خان آئندہ انتخابات میں پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے مضبوط صدارت کی امیدوار ہوںگے

منگل 2 جولائی 2019 12:26

رانا شوکت علی خان آئندہ انتخابات میں پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے مضبوط صدارت کی امیدوار ہوںگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2019ء) رانا شوکت علی خان آئندہ انتخابات میں پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے مضبوط صدارت کے امیدوار ہوںگے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق رانا شوکت علی خان کے پاس اس وقت موجودہ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی کانگریس کے 36 ارکان میں سے 26 کی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

جب اس سلسلہ میں پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر رانا شوکت علی خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ فیفا نے پاکستان میں ضلعی سطح سے فٹ بال کے انتخابات کا اعلان کردیا ہے اور پنجاب میں پہلے کی طرح بھاری مارجن سے فتح حاصل کریں گے۔

اس وقت موجودہ صورتحال میں بھی پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی کانگریس کے 36 ارکان میں سے 26کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فیفا کی جانب سے ملک میں فٹ بال کی تنظیموں کے انتخابات کے اعلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس اعلان سے ملک فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔
وقت اشاعت : 02/07/2019 - 12:26:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :