ملائشین جونیئر انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ

پاکستانی کھلاڑیوں نے انڈر۔15اورانڈر۔17کیٹگری کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 5 جولائی 2019 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2019ء) ) ملائشین جونیئر انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے انڈر۔15اورانڈر۔17کیٹگری کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائشیا میں جاری جونیئر ٹورنامنٹ میں پاکستان کے حمام احمد نے انڈر۔

(جاری ہے)

15کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ملائشیا کے لیو کرس کوسخت مقابلے کے بعد 3-2گیم سے شکست دی کر فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھی پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے کامیابی اپنے نام کی، حذیفہ ابراہیم نے ملائشیا کے شالینے مغیثس کیخلاف میچ 11-3، 11-6، 11-4سے جیتا۔

انڈر۔17 کیٹگری میں بھی پاکستان کے اشہب عفان اور ولید خلیل فائنل میں پہنچ گئے، پہلے سیمی فائنل میں سیمی فائنل میں اشہب عفان نے آسٹریلیا کے شن جورجی کو3-0گیم سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل ولید خلیل نے ملائشین پلیئر کو 3-1گیم سے زیر کیا۔ دونوں کیٹگریز کے فائنل آج کو کھیلیں جائینگی
وقت اشاعت : 05/07/2019 - 23:39:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :