ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، دفاعی چیمپئن امریکہ اور ہالینڈ کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں کل آمنے سامنے ہوں گی

ہفتہ 6 جولائی 2019 16:49

ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، دفاعی چیمپئن امریکہ اور ہالینڈ کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں کل آمنے سامنے ہوں گی
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2019ء) آٹھویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل کل اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں عالمی و دفاعی چیمپئن امریکن ٹیم ہالینڈ کے مدمقابل ہو گی، امریکن ٹیم ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ترین ٹیم ہے جسے تین مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے اور اب اس نے ریکارڈ چوتھی مرتبہ چیمپئن بننے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ دوسری جانب ہالینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ عالمی ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کرنے کی خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں امریکہ اور ہالینڈ نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں امریکہ نے انگلینڈ اور ہالینڈ نے سویڈن کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
وقت اشاعت : 06/07/2019 - 16:49:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :