بھارت کی شکست کے بعد آئی سی سی کی چھوٹی سی حرکت نے ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی

سنسنی خیز سیمی فائنل کے بعد آئی سی سی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے سوال کیا گیا کہ "ہاں بھئی ہندوستانیو! کیسا محسوس کر رہے ہو؟"، ٹوئٹ پر ہندوستانی شائقین کرکٹ غصے سے پاگل ہوگئے

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جولائی 2019 19:29

بھارت کی شکست کے بعد آئی سی سی کی چھوٹی سی حرکت نے ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2019ء) بھارت کی شکست کے بعد آئی سی سی کی چھوٹی سی حرکت نے ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی، سنسنی خیز سیمی فائنل کے بعد آئی سی سی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے سوال کیا گیا کہ "ہاں بھئی ہندوستانیو! کیسا محسوس کر رہے ہو؟"، ٹوئٹ پر ہندوستانی شائقین کرکٹ غصے سے پاگل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد آئی سی سی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس پر ہندوستانی شائقین کرکٹ خاصے غصے میں دکھائی دیتے ہیں۔

بھارت کی شکست کے بعد آئی سی سی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے سوال کیا گیا کہ "ہاں بھئی ہندوستانیو! کیسا محسوس کر رہے ہو؟"۔ اس ٹوئٹ کے بعد ہندوستانی شائقین کرکٹ آپے سے باہر ہوگئے اور سوشل میڈیا پر آئی سی سی کی سوشل میڈیا ٹیم کے خلاف محاذ کھول دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ورلڈکپ 2019 ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کیویز کی جانب سے دیے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دنیا کی نمبر 1 بیٹنگ لائن 221 رنز بنا سکی۔ بھارتی بلے باز رویندرا جدیجا کی نصف سینچری رائیگاں گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ورلڈ کپ میں رنز مشین روہت شرما صرف ایک رن بنا کر پویلین چلتے بنے، ان کے پیچھے بھارتی ٹیم قائد ویرات کوہلی اور دوسرے اوپنر کے ایل راہول بھی بالترتیب ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،دنیش کارتھک کو صرف 6 رنز پر ہنری نے پویلین کی راہ دکھائی۔

رشبھ پنت اور ہاردک پانڈیا نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بناکر کیوی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن 32 رنز کی اننگز کھیل کر رشبھ پنت پانڈیا کا ساتھ چھوڑ گئے،ہاردک پانڈیا 32 رنز بناکر سینٹنر کا شکار بنے۔ اس کے بعد جدیجا اور دھونی کے درمیان سینچری شراکت داری ہوئی، تاہم جدیدجا 77 اور دھونی 49 رنز بنا کر بھی اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔
وقت اشاعت : 10/07/2019 - 19:29:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :