سابق انٹرنیشنل باکسر عظیم جان اور عبدالرئوف قریشی کا باکسنگ کوچنگ کیمپ کا دورہ

سیکریٹری ایس بی اے اصغر بلوچ کے ہمراہ زیر تربیت نوجوان باکسرز کو تکنیکی مشورے دیئے

جمعرات 11 جولائی 2019 23:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) )معروف سابق انٹرنیشنل باکسرز عظیم جان اور عبدالرئوف قریشی نی20جون سے جاری ایس بی اے سمر باکسنگ کوچنگ کیمپ کا دورہ کیا بے نظیر اسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی میں20 جون سی20 جولائی تک جاری اس سمر باکسنگ کوچنگ کیمپ میں سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغحر بلوچ اور زیر تربیت کھلاڑیوں نے دونوں عظیم باکسرز کا شاندار استقبال کیا۔

(جاری ہے)

سابق انٹرنیشنل باکسر عظیم جان نے کھلاڑیوں کی تربیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی اے نے کیمپ میں کھلاڑیوں کو جو سہولیات دی ہیں انہیں دیکھ کر مجھے بے انتہا خوشی ہوئی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں یہی بچے صوبائی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے‘ سابق انٹرنیشنل باکسر عبد الرئوف قریشی نے عظیم جان اور اصغر بلوچ کے ہمراہ زیر تربیت باکسرز کو تیکنیک‘اسٹمنا اور بہتر رویہ کے حوالے سے مفید مشورے دیئے‘ انہوں بنے کیمپ میں نوجوان باکسرز کو تربیت دینے والے کوچز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوچز اپنا کام نہایت جانفشانی اور ایمانداری سے کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 23:41:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :