پی ایف ایف نیشنل چیلنج فٹ بال کپ 19 جولائی سے شروع ہوگا

ہفتہ 13 جولائی 2019 00:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نیشنل چیلنج فٹ بال کپ 19 جولائی تا چار اگست طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گاان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل باسط کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ٹیموں میں آرمی، نیوی، پی اے ایف، کے آر ایل، ریلوے، ایس ایس جی سی، این بی پی، ماشا یونائیٹڈ، ایشیا شوگر ملز، پی ٹی وی، پی سی اے اے، واپڈا، پی ایف ایف ٹائیگرز، کے پی ٹی، پولیس اور کراچی یونائیٹڈ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 13/07/2019 - 00:07:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :