لندن میں فائنل میچ سے پہلے بارش،اگلے 2گھنٹے تک بارش جاری رہنے کا امکان

اگر بارش نہ رکی تو ورلڈ کپ فائنل کل ہو گا، آئی سی سی ذرائع

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 14 جولائی 2019 12:52

لندن میں فائنل میچ سے پہلے بارش،اگلے 2گھنٹے تک بارش جاری رہنے کا امکان
لندن (اردواپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی2019) لندن میں ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے پہلے بارش شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2گھنٹے تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ آئی سی سی ذرائع کے مطابق اگر بارش نہ رکی تو ورلڈ کپ فائنل کل ہو گا۔ ورلڈکپ فائنل کی تیاریاں مکمل ہیں،جبکہ وکٹ کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے، لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراونڈ پر شیڈول میچ کیلئے بیٹنگ وکٹ تیار کی گئی ہے، ہائی اسکورنگ میچ ہونے کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈاور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ فائنل کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ وکٹ کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول فائنل کے دوران رنز کا انبار لگنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

فائنل کیلئے وکٹ ایسی تیار کی گئی ہے جو بلے بازوں کیلئے سازگار ہوگی۔ اسی باعث فائنل ہائی اسکورنگ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج لارڈز میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہو گا تاہم اب میچ سے پہلے لارڈز میں بارش شروع ہو گئی ہے اور میچ ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔ اگر بارش نہ رکی تو ورلڈ کپ فائنل کل ہو گا۔

دوسری جانب ورلڈ کپ میچوں کی تمام صحیح پیشنگوئیاں کرنے والے نجومی نے فائنل میچ کے حوالے سے بھی پیشنگوئی کر دی ہے۔ بالاجی حسن نامی نجومی نے پیشگوئی کی ہے کہ نیوزی لینڈ پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا۔بالاجی حسن کی ورلڈ کپ کے حوالے سے ابھی تک کی تمام پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں اور اب اس کی فائنل اور پلیئر آف ٹورنامنٹ کے حوالے سے کی جانے والی پیشگوئیوں کے سچ ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 14/07/2019 - 12:52:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :