ورلڈ کپ فائنل، کیویزکیلئے خوشخبری آگئی

لارڈز میں گزشتہ دو سال کے دوران پہلے بیٹنگ کرنیوالی ٹیم نے میچز جیتے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 14 جولائی 2019 14:53

ورلڈ کپ فائنل، کیویزکیلئے خوشخبری آگئی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2019ء) ورلڈ کپ 2019ءکے فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔لارڈ کے میدان میں چیمپئنز ٹرافی2017ءکے بعد کھیلے گئے 5میچز میں پہلی بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے جس کے حساب سے کیویزکے ٹائٹل جیتنے کے چانسز بڑھ گئے ہیں۔ آئندہ 4 برس تک دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کیلئے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج لارڈز کے تاریخی میدان میں مدمقابل ہیں ، جیت کسی کے بھی حصے میں آئے لیکن تاریخ ضرور رقم ہوگی کیوں کہ دونوں ہی ٹیمیں آج تک ورلڈکپ نہیں جیت سکی ہیں۔

انگلینڈ ابتک 3 ورلڈ کپ کے فائنل کھیل چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا یہ لگاتار دوسرا فائنل ہوگا۔ لارڈز میں 1979 ءمیں انگلینڈ کو فائنل میں ویسٹ انڈیز نے شکست دی تھی جبکہ 1992 ءکے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتا تھا۔

(جاری ہے)

اتوار کو لارڈز میں فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں گروپ میچوں میں پاکستان سے شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی، لارڈز میں فائنل کےساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ کپ کا میلہ اپنے اختتام کو پہنچے گا، فائنل ہارنےوالی ٹیم 20 لاکھ ڈالرز کی حقدار ہوگی، پاکستان ٹیم کو 3 لاکھ ڈالرز ملے ہیں۔

آئی سی سی نے ورلڈکپ کیلئے ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہوا ہے۔سیمی فائنل ہارنے والی بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں 8،8 لاکھ ڈالرز دیے گئے ہیں۔ ہر ٹیم کو لیگ میچ جیتنے پر 40 ہزارڈالرز دیئے گئے۔ پاکستان نے 5 گروپ میچوں میں کامیابی حاصل کی اسلئے پاکستانی ٹیم کو 2 لاکھ ڈالرز ملے ہیں، پاکستان سمیت 6 ٹیموں نے لیگ مرحلے کے بعد واپسی کا ٹکٹ کٹوایا ہے، ان ٹیموں کو مزید ایک ایک ڈالرز ملیں گے۔ پاکستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے ہونےوالی آمدنی کا الگ سے شیئر ملے گا۔
وقت اشاعت : 14/07/2019 - 14:53:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :