انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ کے حوالے سے معروف ماہرِ نجوم نے پیشنگوئی کر دی

پہلا ہاف انگلینڈ کے حق میں جائے گا لیکن دوسرا ہاف نیوزی لینڈ کیلئے بہتر ہو گا، فتح نیوزی لینڈ کی ہو گی: کہ عظمیٰ بنت نذیر کا دعویٰ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 14 جولائی 2019 17:33

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ کے حوالے سے معروف ماہرِ نجوم نے پیشنگوئی کر دی
لندن (اردواپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی 2019) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے آخری معرکے کا آغاز لارڈز کے میدان میں ہو چکاہے اور پاکستان کی معروف ماہر علم نجوم عظمیٰ بنت نذیر نے بائنل جیتنے والی ٹیم کے بارے میں بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔ پیشگوئی کرتے ہوئے عظمیٰ بنت نذیر نے بتایا ہے کہ آج کے عالمی مقابلے کے فائنل میچ کا پہلا ہاف انگلینڈ کے حق میں جائے گا لیکن دوسرا ہاف نیوزی لینڈ کیلئے بہتر رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کو ہی عالمی کپ کا فاتح بنتے ہوئے دیکھ رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ یا کسی بھی کھیل میں فتح یا ہار کے حوالے سے پیشنگوئی کرتے ہوئے تاریخ پیدائش کا عمل دخل نہیں ہوتا بلکہ اس میں سب سے پہلے ملک کے چارٹ کو دیکھا جاتاہے اس کے بعد کیپٹن کو دیکھا جاتا ہے جو کہ ٹیم لیڈر ہو تاہے اس کا چارٹ اہم ہو تاہے اور پھر کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کے وقت کا بھی تجزیہ کیا جاتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان تمام چیزوں کو ملانے کے بعدجو نتیجہ سامنے آتاہے اس دیکھتے ہوئے پیشگوئی کی جاتی ہے کہ کون جیتے گا۔ انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کیلئے میچ کا دوسرا ہاف ان کے حق میں دکھائی دے رہاہے۔یاد رہے کہ آج آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے اور نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

اب تک نیوزیلینڈ کی ٹیم 35.4اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 153سکور بنا چکی ہے۔ کین ولیم سن 53گیندوں پر 30سکور بنا سکے اور انگلینڈ کی باؤلنگ جاری ہے۔ میچ سے قبل لارڈز میں شدید بارش بھی ہوئی جس کے بعد میچ کا ٹاس کیا گیا اور اب میچ جاری ہے۔ پوری دنیا کے شائقینِ کرکٹ اگلے 4سال کے کرکٹ کے بادشاہ کا نام جاننے کے لیے بیتاب ہیں۔
وقت اشاعت : 14/07/2019 - 17:33:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :