سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات

ملاقات میں فیصل جاوید اور نعیم الحق بھی موجود تھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جولائی 2019 14:29

سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جولائی 2019ء) : سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے میدان میں مایہ ناز کرکٹر کی حیثیت سے جانے جانے والے شاہد خان آفریدی نے اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ہونے والی بات چیت سے متعلق کچھ واضح نہیں ہو سکا البتہ اس ملاقات پر کئی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے سیاست میں قدم رکھنے کا عندیہ دیا تھا ۔ مبصرین کے مطابق یہ ملاقات شاہد آفریدی اور ان کے سیاست میں قدم رکھنے کے عندیہ کے حوالے سے کافی زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے کرکٹ کے بعد سیاست میں بھی بہت محنت کی ہے، کس سیاسی جماعت میں شامل ہوجاؤں گا، البتہ اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا۔ شاہد آفریدی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے چہ مگوئیاں تو جاری ہیں تاہم اس ملاقات کے حوالے سے تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
وقت اشاعت : 15/07/2019 - 14:29:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :