پاکستانی کی ٹیم بھارت کو شکست دیکر ویسٹ ایشیا ء بیس بال کپ کے فائنل میںپہنچ گئی

جمعرات 18 جولائی 2019 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) پاکستان کی ٹیم روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ویسٹ ایشیا ء بیس بال کپ کے فائنل میںپہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 13-2سے شکست دیدی، ٹائٹل کے حصول کے لئے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں (کل) ہفتہ کو مد مقابل ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم میچ کے آغاز میں ہی چھائی رہی اور روایتی حریف بھارت کے مقابلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا او ریہ سلسلہ مقابلے کے اختتام تک جاری رہا ۔دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ایران کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔
وقت اشاعت : 18/07/2019 - 23:16:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :