شاہد آفریدی پھر سے کپتان بننے کیلئے تیار، پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے زبردست سرپرائز

پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر یورو ٹی ٹوئنٹی سلیم ٹورنامنٹ میں بطور آئیکون پلیئر شرکت کریں گے، اپنی فرنچائز کی ٹیم کی کپتانی بھی ملنے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جولائی 2019 23:01

شاہد آفریدی پھر سے کپتان بننے کیلئے تیار، پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے زبردست سرپرائز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2019ء) شاہد آفریدی پھر سے کپتان بننے کیلئے تیار، پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے زبردست سرپرائز، پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر یورو ٹی ٹوئنٹی سلیم ٹورنامنٹ میں بطور آئیکون پلیئر شرکت کریں گے، اپنی فرنچائز کی ٹیم کی کپتانی بھی ملنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کی ایک نئی اور شاندار ٹی ٹوئنٹی لیگ کے آغاز کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

یورو ٹی ٹوئنٹی سلیم کا ڈرافٹ آج لندن میں منعقد کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ یورو ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کے لیے 22 ملکوں کے 700 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ یورو ٹی ٹوئنٹی سلیم میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو 9 مقامی کھلاڑیوں جبکہ 5 یا 7 غیر ملکی کھلاڑی خریدنے کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، بابر اعظم، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی اس ڈرافٹ میں شامل ہیں جبکہ شاہد آفریدی کو آئیکون پلیئر کے طور پر ڈرافٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کو جو بھی فرنچائز منتخب کرے گی، اس کی جانب سے بوم بوم آفریدی کو کپتانی کی ذمے داری بھی دی جائے گی۔ جبکہ ٹورنامنٹ کے دیگر آئیکون پلیئرز میں شین واٹسن، راشد خان، مارٹن گپٹل، اوئن مورگن اور بریڈن میک کولم جیسے مایہ ناز نام شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان پلیئرز کو ایک لاکھ 35 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم ملے گی۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین بابر اعظم مارکی پلیئرز کی کیٹگری میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یورو ٹی ٹوئنٹی سلیم 30 اگست سے 22 ستمبر تک نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میں شیڈول ہے۔ یورو ٹی ٹوئنٹی سلیم ٹورنامنٹ کی مدد سے یورپ میں کرکٹ کے کھیل کو مزید فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔ ورلڈکپ کے اختتام کے بعد اب شائقین کرکٹ کو اس ٹورنامنٹ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار ہے۔                                                                
وقت اشاعت : 19/07/2019 - 23:01:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :