دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کل ہو گا،

وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ کو پہلی مرتبہ تینوں فارمیٹس کی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان

ہفتہ 20 جولائی 2019 16:53

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کل ہو گا،
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل اتوار کو ہو گا جس میں دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سکواڈز کا اعلان کیا جائے گا۔ بھارتی ٹیم آئندہ ماہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دھونی کے سیریز سے دستبرداری کے اعلان کے بعد وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پانٹ کو پہلی مرتبہ تینوں فارمیٹس کی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے تاہم ٹیسٹ سیریز کیلئے ان کا انجری مسائل سے نجات پانے والے وریدی من ساہا سے جوڑ پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ریگولر کپتان ویرات کوہلی اور فاسٹ بائولر جسپریت بمرا کو بھی آرام کا موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 20/07/2019 - 16:53:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :