-پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی: انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کا خصوصی وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

&آئی ٹی ایف وفد20جولائی کو پہنچے گا، وفد پی ٹیایف، پولیس سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کرئے گا

ہفتہ 20 جولائی 2019 19:11

7اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں سال ستمبر میں کھیلی جانیوالی ڈیوس کپ ٹائی کے پیش نظر خصوصی وفد کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ٹی ایف کا وفد اسلام آباد میں میں بھارت کیخلاف 14اور15ستمبر کو کھیلے جانیوالے ڈیوس کپ ٹائی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا اور پاکستان ٹینس فیڈریشن، اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اداروں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرئے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی ٹی ایف کا وفد کل (اتوار) کو پاکستان پہنچے گا۔ اس ضمن میں رابطہ کرنے پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے اور ایک بڑئے ایونٹ کے شاندار انعقاد کیلئے پر امید ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ آئی ٹی ایف کا وفد اپنے دورئے کے دوران مختلف اداروں کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کرئے گا۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 55سالہ ڈیوس کپ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرئے گی۔
وقت اشاعت : 20/07/2019 - 19:11:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :