کرکٹ کی 142سالہ تاریخ بدل گئی ،نو بال تنازع کے خاتمے کیلئے ٹیکنالوجی متعارف
تھرڈ امپائر باﺅلر کے پاﺅں پر نظر رکھے گا،نوبال ہونیکی صورت میں فیلڈ امپائر کو بتائیگا
ذیشان مہتاب بدھ 24 جولائی 2019 13:16
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جولائی2019ء) کرکٹ میں نوبال کے حوالے سے اب کوئی تنازع جنم نہیں لے گا کیونکہ آئی سی سی نے ’نو بال ٹیکنالوجی‘ استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ ٹیکنالوجی سب سے پہلے بھارت میں استعمال ہوگی۔اس بات کا دعویٰ بھارتی اخبار نے کیا ہے۔ اخبار کے مطابق نوبال ٹیکنا لوجی ایک ایسی تکنیک ہے جس کے ذریعے باﺅلر کے پیرپرنگاہ رکھی جا سکے گی۔نو بال ٹیکنالوجی کے متعلق اخبار نے لکھا ہے کہ جیسے ہی باﺅلر کا پاﺅں کریز پر پڑے گا تو اس پر تھرڈ امپائر کیمرے سے نظر رکھے گا اور اگر پاﺅں کریزسے آگے ہوگا تو تھرڈ امپائرفوراً میدان میں کھڑے امپائرکواس کی اطلاع دے گا۔عموماً تھرڈ امپائرڈی آرایس کے دوران ہی باﺅلرکے پاو¿ں پہ نگاہ ڈالتا ہے لیکن اب نو بال ٹیکنا لوجی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو گا۔
بھارتی اخبار کے مطابق نوبال ٹیکنا لوجی فی الوقت بہت مہنگی ہے اور اسی وجہ سے آئی سی سی اس کے استعمال سے ہچکچا رہی ہے کیونکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق فی میچ ہزاروں ڈالرز خرچہ آئے گا مگر اب بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے مطالبے پر آئی سی سی اس کے لیے تیار ہوگئی ہے جس کے بعد سب سے پہلے یہ ٹیکنالوجی بھارت میں استعمال کی جائے گی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 24/07/2019 - 13:16:36
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا