ون ڈے رینکنگ:پاکستان کی چھٹی پوزیشن مستحکم
بنگلادیشی ٹیم 90 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں درجے پر ہے ، گرین شرٹس کے 97 پوائنٹس ہیں
ذیشان مہتاب جمعرات 25 جولائی 2019 10:39
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جولائی2019ء) سری لنکا سے ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے باوجود بنگال ٹائیگرز پاکستان کی چھٹی پوزیشن کی لیے خطرہ نہیں بن پائیں گے۔بنگلادیشی ٹیم 90 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں درجے پر ہے جب کہ گرین شرٹس کے 97 پوائنٹس ہیں۔ آئی لینڈرز کے خلاف 3-0 کی فتح سے بنگلہ دیش کے ہاتھ صرف 3 ہی پوائنٹس آئیں گے اور اگر وہ اسی مارجن سے ہار گیا تو پھر اسے ساتویں سے نویں پوزیشن پر جانا پڑے گا۔
پہلے ون ڈے کے بعد ریٹائر ہونے والے سری لنکن فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگااس وقت باﺅلنگ رینکنگ میں 35 ویں نمبر پر ہیں، ان کی کیریئر بیسٹ رینکنگ7رہی جو انھوں نے نومبر 2011 ءمیں حاصل کی تھی۔ سیریز میں دوسرے کھلاڑیوں کے پاس بھی اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع موجود ہوگا۔بلے بازوں کی فہرست میں اس وقت پاکستان کے بابر اعظم تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ آل راﺅنڈر کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے ،باﺅلرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 25/07/2019 - 10:39:59
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا