آئی پی ایل کی محبت ؟،آندرے رسل بھارت کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز سے دستبردار

آل راﺅنڈر ورلڈ کپ کے دوران زخمی ہوئے تھے ،جیسن محمد سکواڈ میں طلب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 3 اگست 2019 17:29

آئی پی ایل کی محبت ؟،آندرے رسل بھارت کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز سے دستبردار
کنگسٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اگست2019ء) سٹار ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر آندرے رسل نے فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز سے دستبرداری اختیار کر لی، ان کی جگہ جیسن محمد کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رسل نے سلیکشن پینل سے بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں عدم دستیابی ظاہر کی ہے اس لیے ان کی جگہ جیسن محمد کو سکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے، رسل کو ابتدائی طور پر ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم ان کی سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط تھی، وہ ورلڈ کپ2019ء کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہو سکے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آندرے رسل نے زخمی ہونے کا بہانہ بنا کر جہاں ایک جانب بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے سے انکار کیا وہیں وہ اسی دن گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں ان ایکشن تھے، 31سالہ آندرے رسل انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزکی نمائندگی کرتے ہیں اور کئی کرکٹ شائقین یہ سوال بھی پوچھ رہے ہیں کہ کیا ویسٹ انڈین آ ل راﺅنڈر نے پیسوں کی محبت میں تو یہ قدم نہیں اٹھایا؟۔                                       
وقت اشاعت : 03/08/2019 - 17:29:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :