پہلی مغفور جان میموریل فٹ بال چیمپئنز ٹرافی، خواجہ آباد الیون کی فتح

پیر 5 اگست 2019 13:53

پہلی مغفور جان میموریل فٹ بال چیمپئنز ٹرافی، خواجہ آباد الیون کی فتح
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2019ء) ینگ مین کلب کے زیراہتمام جاری پہلی مغفور جان میموریل فٹ بال چیمپئنز ٹرافی کے ایک میچ میں خواجہ آباد الیون نے لکی سٹار تھانہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز گراسی گراونڈ امن کوٹ، سوات میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں خواجہ آباد الیون کو پہلے ہاف پر لکی سٹار کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں خواجہ آباد الیون نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا۔

خواجہ آباد الیون کی طرف سے کریم خان نے ایک جبکہ سہیل خان نے دو گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ کمشنر کے فرائض ایاز خان اورریفری کے رحمت علی جبکہ اسسٹنٹ ریفریز کے اقبال جاوید اور انعام اللہ نے انجام دیئے۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ایاز خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 70 سے زائد ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لے رہے ہیں اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 05/08/2019 - 13:53:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :