گنگولی کے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ کوہلی کے نشانے پر آ گیا

بدھ 7 اگست 2019 16:58

گنگولی کے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ کوہلی کے نشانے پر آ گیا
پروویڈینس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) سابق بھارتی بلے باز سارو گنگولی کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز کا ریکارڈ ویرات کوہلی کے نشانے پر آ گیا، بھارتی قائد کو گنگولی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 78 رنز درکار ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) جمعرات سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں گنگولی کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیں گے اگر کوہلی کامیاب ہو گئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

گنگولی نے 11363 اور کوہلی نے 11286 رنز بنا رکھے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/08/2019 - 16:58:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :