اوساکا، کزنٹسوا، سٹیفنز، کینن اور میڈیسن کیز نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعرات 15 اگست 2019 16:49

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) نائومی اوساکا، سوتیلانا کزنٹسوا، سیلونی سٹیفنز، سوفیا کینن اور میڈیسن کیز پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میچز میں جاپانی کھلاڑی نائومی اوساکا نے الیکسینڈرا ساسنووچ کو 7-6، 2-6 اور 6-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

روسی کھلاڑی کزنٹسوا بھی دوسری آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے ڈیانا کو شکست فاش سے دوچار کیا، امریکن کھلاڑی سیلونی سٹیفنز نے پوٹینٹسیوا کو ہرا کر دوسرا مرحلہ عبور کیا، امریکا کی سوفیا کینن بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے زرینا دیاس کو زیر کیا۔ امریکن کھلاڑی میڈیسن کیز نے ڈاریا کاسٹکینا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 15/08/2019 - 16:49:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :