کیون ریوز پاکستانی ٹیم کو سوکا ٹریننگ دینے کیلئے 19 تا 29 اگست پاکستان کا دورہ کرینگے

ہفتہ 17 اگست 2019 13:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ کیون ریوز سوکا ورلڈ کپ فٹ بال میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کوسوکا ٹریننگ دیں گے۔سوکا ورلڈ کپ 12 تا 20 اکتوبر یونان کے شہر کریٹ میں ہوگا جس کی تیاری کے لیے اسلام آباد، کوئٹہ، لاہور اور کراچی میں 19 تا 29 اگست اوپن ٹرائلز ہوں گے۔منتخب کھلاڑی نیشنل چمپئن ٹیم کے ہمراہ اکتوبرمیں یونان کے شہر کریٹ کا دورہ کریں گے۔

سوکا ورلڈ کپ میں دنیائے فٹبال کی عظیم ٹیموں کے خلاف نبرد آزما ہونے کیلئے پاکستان کی مضبوط ٹیم تشکیل دینے کے لیے لیڑر لیگز نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار اور یوئیفا لائسنس کوچ کیون ریوز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔پاکستان سوکا ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے اسلام پباد، لاہور،کوئٹہ اور کراچی میں اوپن ٹرائیلز کے ذریعہ مزید کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو لیڑر لیگز نیشنل چمپئن ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

کیون ریوز 19 تا 29 اگست پاکستان کا دورہ کریں گے جو 21 اگست کو اسلام آباد، 23 اگست کو لاہور، 25 اگست کو کوئٹہ جبکہ 28 اگست کو کراچی میں اوپن ٹرائلز کے ذریعے کھلاڑیوں کا سلیکشن کریں گے۔منتخب کھلاڑی لیڑرلیگز کے ہمراہ یونان کے شہر کریٹ میں ہونے والے سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ٹرائلز میں کسی بھی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 17/08/2019 - 13:22:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :