امریکی نوجوان فٹبالر سیڈرک بینسن موٹر سائیکل حادثے میں چل بسے

پیر 19 اگست 2019 16:08

امریکی نوجوان فٹبالر سیڈرک بینسن موٹر سائیکل حادثے میں چل بسے
نیویا ک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) امریکی نوجوان فٹبالر سیڈرک بینسن موٹر سائیکل حادثے میں چل بسے۔تفصیلات کے مطابق 36سالہ سیڈرک بینسن کے اہل خانہ نے اٴْن کے مرنے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیڈرک اپنی موٹر سائیکل پر ہفتے کی شب ٹیکساس کے شہر آسٹن گھومنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گھومنے نکلنے سے قبل اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی موٹر سائیکل کی تصاویر لگائی اور ساتھ my saturday evening لکھا۔

آسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ایک خبر کے مطابق ہفتے کی شب ساڑھے دس بجے کے قریب سیڈرک کی موٹر سائیکل کی ٹکر ایک کار سے ہوئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون اور نوجوان سمیت سیڈرک بھی موقع پر جا ں بحق ہوگئے۔یونیورسٹی آف ٹیکساس کی نمائندگی کرنے والے سیڈرک 8سال امریکا کی معروف نیشنل فٹبال لیگ میں حصہ لیتے رہے اس کے علاوہ انہوں نے شکاگو بیئرز، گرین بے پیکرز اور ٹیکساس فٹبال کی بھی نمائندگی کی۔
وقت اشاعت : 19/08/2019 - 16:08:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :