اسلام آباد کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں قومی کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کریں گی، اعجاز الحق

پیر 19 اگست 2019 16:13

اسلام آباد کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں قومی کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کریں گی، اعجاز الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجازالحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں قومی کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کریں گی اور قومی کراٹے چمپئن شپ 22 اگست سے لاہور میں شروع ہوگی، پاکستان واپڈ ٹائٹل کادفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے نو مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے کھلاڑیوں حصہ لیں گے ان ٹیموں میں دفاعی چمپئن پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلویز، پاکستان پولیس،بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوااور اسلام آباد شامل ہیں، چمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انفرادی کومتے، ٹیم کومتے، انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا شامل ہیں یہ چمپئن شپ 25 اگست تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 19/08/2019 - 16:13:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :