یوم آزادی جونیئر ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ شروع، 70 کھلاڑی حصہ لیں گے

بدھ 21 اگست 2019 16:49

یوم آزادی جونیئر ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ شروع، 70 کھلاڑی حصہ لیں گے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر پشاور اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی جونیئر ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور شروع ہوگیا تین روزہ ٹورنامنٹ میں 70 کھلاڑی ، جن میں 20 لڑکیاں بھی ہیں، تین کیٹگریز انڈر 15 ، گرلز انڈر 15 اور انڈر 12 میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر پشاور میاں سید واحد افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اللهسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں افتتاحی روز انڈر 12 کیٹگری میں اریب نے ہارون کو دو صفر، دانیال نے سدیس کو دو صفر، منیر نے سہیل کو دو صفرسے ہرا یا۔ گرلز انڈر 15 میں علیشبہ نے خدیجہ کودو صفر، زینب نے علیشبہ کو دو صفر، بوائز انڈر 15 میں عمر نے رحمن کو دو صفر، کامی نے عبید کو دو ایک، طیب نے مقسط کوو دو صفر اور زین نے موسیٰ کو دو صفر سے ہرایا۔مقابلے دو دن تک جاری رہینگے ۔
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 16:49:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :