شائقین کرکٹ تیاری پکڑیں، اگلے ماہ پاک بھارت کرکٹ میچ کا اعلان کر دیا گیا

ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا، ٹورنامنٹ 5 ستمبر سے 14 ستمبر کے دوران کھیلا جائے گا، روایتی حریف ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 21 اگست 2019 22:32

شائقین کرکٹ تیاری پکڑیں، اگلے ماہ پاک بھارت کرکٹ میچ کا اعلان کر دیا گیا
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2019ء) شائقین کرکٹ تیاری پکڑیں، اگلے ماہ پاک بھارت کرکٹ میچ کا اعلان کر دیا گیا، ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا، ٹورنامنٹ 5 ستمبر سے 14 ستمبر کے دوران کھیلا جائے گا، روایتی حریف ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی کرکٹ کونسل نے اگلے ماہ ستمبر میں انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل کیے گئے ہیں۔ جبکہ ٹورنامنٹ 5 ستمبر سے 14 ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان ‘ بھارت‘ افغانستان اور کویت کی ٹیمیں گروپ اے جبکہ سری لنکا‘ بنگلہ دیش‘ یو اے ای اور نیپال کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ پانچ ستمبر کو افغانستان کے ساتھ کھیلے گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سات ستمبر کو مدمقابل ہوں گی اور پاکستان اپنا آخری میچ نو ستمبر کو کویت کیخلاف کھیلے گا۔ 
وقت اشاعت : 21/08/2019 - 22:32:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :