پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 26 اگست سے شروع ہو گا

جمعہ 23 اگست 2019 17:48

پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 26 اگست سے شروع ہو گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستا ن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 26 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہو گا جس میں ملک بھر سے 48 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 24 مرد اور 24 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 28 اگست، سیمی فائنل 29 اگست جبکہ فائنل مقابلے 30 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں مرد کیلئے 10 ہزار ڈالر جبکہ خواتین کے لئے 5 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 17:48:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :