انگلش ٹی ٹونٹی ،بابر اعظم سب سے زیادہ رنز سکور کرنےوالے بلے باز بن گئے

پاکستانی بلے باز نے اب تک153کے سٹرائیک ریٹ سے 478رنز سکور کیے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 24 اگست 2019 14:00

انگلش ٹی ٹونٹی ،بابر اعظم سب سے زیادہ رنز سکور کرنےوالے بلے باز بن گئے
ٹانٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24اگست 2019ء) پاکستانی بلے باز بابر اعظم انگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ 24سالہ بابر اعظم نے یہ اعزاز سمر سیٹ کاﺅنٹی کی جانب سے گلوسٹر شائر کے خلاف 44رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کیا،وہ اب تک ٹورنامنٹ میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں بھی سکور کرچکے ہیں ،انہوں نے سسیکس کے خلاف83رنز ، ہیمپشائر کے خلاف 95رنز ناٹ آﺅٹ،ایسیکس کے خلاف56رنز اور ایک بار پھر ہیمپشائر کے خلاف اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی دوسری سنچری سکور کی۔

اب تک بابر اعظم نے 10میچز میں 59.75کی اوسط سے478رنز سکور کیے ہیں جن میں 50چوکے اور13چھکے شامل ہیں،بابر اعظم کو کئی مرتبہ جارحانہ بلے بازی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ سمر سیٹ کی جانب سے وہ خوب دھواں دھار بلے بازی کررہے ہیں،انہوں نے اب تک152.71کے سٹرائیک ریٹ سے یہ رنز سکور کیے ہیں جو ایک ایسے بلے باز کی جانب سے حیران کن ہے جسے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا سپیشلائزڈ بیٹسمین قرار نہیں دیا جاتا،بابر اعظم اب تک 117ٹونٹی ٹونٹی میچز میں42.26کی اوسط سے3973رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 2سنچریاں اور30نصف سنچریاں شامل ہیں،انہوں نے یہ رنز123.88کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں ان کے ساتھی کھلاڑی ٹام بینٹن 406رنز بنا کر دوسرے اور ڈرہم کاﺅنٹی کے ڈارسی شارٹ 397رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔
وقت اشاعت : 24/08/2019 - 14:00:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :