قومی سنوکر ٹیم پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، منور حسین شیخ

ہفتہ 31 اگست 2019 12:28

قومی سنوکر ٹیم پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، منور حسین شیخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2019ء) دو رکنی قومی سنوکر ٹیم پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، پاکستان سنوکر فیڈریشن کے صدر منور حسین شیخ نے بتایا کہ دو رکنی قومی ٹیم میں محمد بلال اور اسجد اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ نوید کپاڈیہ ٹیم کے ہمراہ ریفری ہونگے۔

(جاری ہے)

یہ چیمپئن شپ (آج) اتوار سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گی اور چیمپئن شپ میں پانچ ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان بنگلہ دیش سمیت پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بھارت شامل ہیں، چیمپئن شپ 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے لئے بھرپور محنت کر رکھی ہے۔
وقت اشاعت : 31/08/2019 - 12:28:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :