صوابی، یاسرشاہ کرکٹ اکیڈمی شاہ منصورمیں پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

پیر 2 ستمبر 2019 20:57

صوابی، یاسرشاہ کرکٹ اکیڈمی شاہ منصورمیں پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) یاسرشاہ کرکٹ اکیڈمی شاہ منصور(صوابی) میں پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔اس سلسلے میں ایک منعقدہ تقریب میں سینیٹر ستارہ آیاز ، سینیٹر محمد علی سیف ، سینیٹر نسیم اللہ بائی زئی ، سینیٹر احمد خان ، سینیٹر سجاد طوری ، اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن عادل عباسی ،اے این پی کے رہنما حاجی محمد اسلام خان ، قومی کرکٹ ٹیم کے بولر یاسر شاہ اور جنید خان ، قومی کرکٹ ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر عامر نواب اور دیگر کے علاوہ کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مہمان سینیٹرز نے باقاعدہ طور پر پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کاا فتتاح کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد اے این پی کی سینیٹر ستارہ آیاز کی کوششوں سے سینیٹ کی کمیٹی برائے یکجہتی نے کیا۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ میں ضلع صوابی کے مختلف علاقوں سے کل 64 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ستارہ آیاز،سینیٹرنسیم اللہ بائی زئی،سینیٹر بیرسٹر سیف علی،قومی کرکٹر یاسر شاہ،قومی کرکٹر جنید خان،امیر نواب خان،اسلام خان اور دیگر مقررین نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کیساتھ ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پربھی خصوصی توجہ دیں انہوں نے کہا کہ اسطرح کے ٹورنامنٹ سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے لہذا نوجوان کھلاڑی اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے آگے بڑھیں۔

اسطرح کے سرگرمیوں سے نوجوان نسل معاشرے کے غلط سرگرمیوں سے محفوظ رہیگا۔انہوں نے کہا کہ پختون ایک پرامن اور امن پسند قوم ہے پختون قوم سے دہشتگردی کا لیبل ہٹائینگے۔مقررین نے کہا کہ انشائاللہ بہت جلد اسطرح کے ٹورنامنٹ پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی منعقد کراینگے اوراس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کیلئے سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو دعوت دینگے۔آخر میں یاسر شاہ کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے تمام مہمانوں کو شیلڈز دیئے گئے۔
وقت اشاعت : 02/09/2019 - 20:57:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :