سارک اسنوکر چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان کے محمد بلال نے بھارتی کیوئسٹ سندھیپ گلاٹی کو صفر کے مقابلے میں چھ فریم سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی

جمعرات 5 ستمبر 2019 23:05

سارک اسنوکر چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) سارک اسنوکر چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد بلال نے بھارتی حریف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔ بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ میں جاری سارک اسنوکر چمپئن شپ 2019ء کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد بلال کا مقابلہ بھارتی کیوئسٹ سندھیپ گلاٹی سے ہوا۔

(جاری ہے)

محمد بلال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ فریم کے میچ میں بھارتی حریف سندھیپ گلاٹی کو صفر کے مقابلے میں چھ فریم سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا موقع اپنے نام کرلیا۔محمد بلال کے مدمقابل بھارتی کھلاڑی کوئی ایک فریم بھی اپنے نام نہ کرسکے۔اسنوکر چمپئن شپ میں میزبان ملک کے علاوہ پاکستان، بھارت، نیپال اور سری لنکا کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔میزبان ملک سے 4 جبکہ دیگر ممالک سے دو، دو کیوئسٹس ایونٹ میں شریک ہیں جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔فاتح کیوئسٹ کو 2500 ڈالرز، رنر اپ کو 1500 ڈالرز جبکہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کیوئسٹس کو 1000 ڈالرز نقد انعام دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/09/2019 - 23:05:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :