پہلا آل پنجاب وقاص اصغر کمبوہ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ ساہیوال کی ٹیم نے جیت لیا

ہفتہ 7 ستمبر 2019 17:38

پہلا آل پنجاب وقاص اصغر کمبوہ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ ساہیوال کی ٹیم نے جیت لیا
ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) پہلا آل پنجاب وقاص اصغر کمبوہ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ ساہیوال کی ٹیم نے گوجرہ کی ٹیم کو 5گول سے شکست دے کر جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ساہیوال سٹار ہاکی کلب اور گوجرہ کی ٹیموںکے درمیان کھیلاگیا۔پہلا ہاف میں گوجرہ کی ٹیم ایک کے مقابلہ میں2گول سے جیت رہی تھی اور دوسرے ہاف میں ساہیوال کی ٹیم نی4گول کرکے گوجرہ کی ٹیم کو 2کے مقابلہ میں5گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سمیع الله وینس تھے جبکہ مہمانان اعزاز ڈی ایچ اے ساہیوال کے صدر چوہدری انوارالحق ‘سیکرٹری محمد ہارون بٹ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساہیوال چوہدری عبدالقیوم تھے ۔میچ کے دوران مہمان خصوصی کا کھلاڑیوںسے تعارف کرایاگیا اور میچ کے اختتام پر انہوںنے رنر اپ اور ونر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈی ایچ اے ساہیوال کے تعاون سے ساہیوال سٹار ہاکی کلب نے کیا تھا۔آخر میں مہمان خصوصی نے شاندار کھیل پیش کرنے پر تمام کھلاڑیوںکو مبارکباد دی اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 50ہزار روپے ڈوینشن دینے کااعلان کیا۔
وقت اشاعت : 07/09/2019 - 17:38:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :