جیسن ہولڈر کی چھٹی، پاکستانی کے پسندیدہ ترین کھلاڑی کو ویسٹ انڈین ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا

کیرن پولارڈ کو ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا، کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 9 ستمبر 2019 23:28

جیسن ہولڈر کی چھٹی، پاکستانی کے پسندیدہ ترین کھلاڑی کو ویسٹ انڈین ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا
بارباڈوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 ستمبر2019ء) جیسن ہولڈر کی چھٹی، پاکستانی کے پسندیدہ ترین کھلاڑی کو ویسٹ انڈین ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا، کیرن پولارڈ کو ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا، کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر کو عہدے دے برطرف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جیسن ہولڈر کی کپتانی میں ویسٹ انڈین ٹیم ورلڈکپ کے دوران خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام ہوئی تھی۔ جبکہ ورلڈکپ کے بعد بھارت کیخلاف ہوم سیریز میں بھی ویسٹ انڈین ٹیم کو تینوں طرز کی کرکٹ کی سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مایوس کن کارکردگی بعد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے جیسن ہولڈر کو برطرف کرکے کیرن پولارڈ کو ویسٹ انڈین ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 09/09/2019 - 23:28:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :