سری لنکا کےخلاف سیریز، فخر، شعیب اور حفیظ کو ڈراپ کئے جانے کا امکان
ون ڈے سیریز کراچی جبکہ ٹی 20 سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی
ذیشان مہتاب پیر 16 ستمبر 2019 11:07
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر2019ء) سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ممکنہ کرکٹرز کا اعلان آج کیا جائے گا جب کہ ٹریننگ کا آغاز بدھ سے ہو گا۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے تربیتی کیمپ کے لیے ابتدائی طور پر 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جب کہ حتمی سکواڈز کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا، اگلے روز کراچی میں ٹریننگ شروع ہو جائے گی۔فٹنس اور فارم کے مسائل کا شکار فخرزمان کی جگہ عابد علی کو شامل کئے جانے کا امکان ہے، عمراکمل اور احمد شہزاد کے نام بھی زیر غور ہیں، شعیب ملک ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں اور انہیں ٹی ٹونٹی میچز کے لیے بھی منتخب نہ کیے جانے کا امکان ہے، سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ کی جگہ بھی کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دیا جائے گا۔
ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ایک عرصہ سے نظر انداز پیسر احسان عادل کے ساتھ ثمین گل کو کیمپ میں مدعو کرنے پر بی سنجیدگی سے غور کیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 27 ستمبر کو کراچی میں میچ کے ساتھ ہوگا، بعد ازاں مزید دو میچ بھی شہر قائد میں ہی کھیلے جائیں گے، ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز اکتوبر میں لاہور میں شیڈول ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 11:07:07
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی نئی باڈی تشکیل دیدی گئی
-
سینیٹر ناصر بٹ نے منی سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
عامرجمال بھی کاؤنٹی چیمپیئن شپ کھیلیں گے، وارک شائر نے سائن کرلیا
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدر آباد کو35رنز سے ہرادیا