قائداعظم ٹرافی ، امام الحق کا ڈھکے چھپے الفاظ میں سرفراز احمد پر منفی حربوں کا الزام
اوپنر نے سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 269 گیندوں پر 111رنز بنائے
ذیشان مہتاب منگل 17 ستمبر 2019 12:25
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17ستمبر2019ء) قائداعظم ٹرافی میں بلوچستان کے اوپنر امام الحق نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی انتہائی سست رفتار اننگز کا الزام مخالف ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر دھر دیا۔ قائداعظم ٹرافی میچ میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد ہیں اور یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں سندھ نے اپنی اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 473رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی، جواب میں بلوچستان کی جانب سے امام الحق اور عظیم گھمن نے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا،عظیم گھمن21، حسین طلعت13اور حارث سہیل24رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، امام الحق نے سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 269 گیندوں پر 111رنز کی اننگز کھیلی، بلوچستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 98 اوورز میں صرف 191رنز بنائے۔پریس کانفرنس میں کچھوے کی چال چلنے کے حوالے سے سوال پر امام الحق نے جواز پیش کرتے ہوئے سندھ ٹیم پر باﺅلنگ اور فیلڈنگ میں منفی حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میچ کی صورتحال دیکھیں تو آپ کو کم رنز بننے کی وجہ سمجھ آجائے گی۔
سندھ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں برتری کا پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے دفاعی فیلڈنگ سیٹ کی اور اس کے باﺅلرز نے منفی حکمت عملی کے ساتھ گیندیں کروائیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 12:25:16
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست، آئرش ٹیم نے 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
کھیل کے میدان سے عالمی سطح پر امن، سکون اور محبت کے فروغ کاپیغام جاتا ہے، امریکی قونصل جنرل
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا