مشہور روسی فٹ بالر کوکو رین اور پائول ممایوف جیل سے پے رول پر رہا

منگل 17 ستمبر 2019 15:51

مشہور روسی فٹ بالر کوکو رین اور پائول ممایوف جیل سے پے رول پر رہا
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) روس کے مشہور فٹ بالر کوکورین اور پائول ممایوف کو 6 ماہ قید کے بعد رہائی مل گئی۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو گزشتہ سال ماسکو میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا تھا، عدالت نے کوکورین کو 18 اور پائول ممایوف کو 17 ماہ کی قید کا حکم سنایا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑی روس کی ٹاپ لیگ میں ملکی نمائندگی کرتے تھے۔ رواں ماہ کے آغاز میں ہی عدالت نے ان کی پے رول پر رہائی کے احکامات دے دیے تھے۔
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 15:51:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :