ماضی کو بھول چکا ہوں اب میری توجہ آنے والے میچوں پر مرکوز ہے، عمر اکمل

ٹریننگ کیمپ میں بلایا جانا میرے لیے ایک نیا آغاز ہے، نئی ٹیم مینجمنٹ کو مایوس نہیں کروں گا ، قومی کرکٹر

بدھ 18 ستمبر 2019 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) قومی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ماضی کو بھول چکا ہوں اب میری توجہ آنے والے میچوں پر مرکوز ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ میں بلایا جانا میرے لیے ایک نیا آغاز ہے، ماضی کے بارے میں نہیں سوچ رہا بلکہ سب کچھ بھول کر آنے والے میچوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

اب کوچنگ کا عملہ بھی نیا ہے اور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ایک مرتبہ پھر مجھ پر اعتماد کیا۔ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ میں نئی ٹیم مینجمنٹ کو مایوس نہیں کروں گا اور سخت محنت کر کے پاکستان کیلئے کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گاکوکا بورا سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر اکمل کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے، کوکا بورا کی گیند ہماری ہوم سیریز اور انٹرنیشنل میچوں میں استعمال ہوتی ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اس گیند کے استعمال سے بلے بازوں اور با?لرز دونوں کو ہی فائدہ ہو گا۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 00:01:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :