پی این ایف گرلز نیٹ بال کپ 24 ستمبر سے شروع ہوگا

بدھ 18 ستمبر 2019 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پی این ایف گرلز نیٹ بال کپ 24 ستمبر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوںگے جن میں انڈر۔

13 اور انڈر۔15کے مقابلے شامل ہیں، چمپئن شپ میں انڈر۔

(جاری ہے)

13 کے مقابلوں میں یکم جولائی 2006ء کے بعد اور انڈر۔15 کے مقابلوں میں یکم جولائی 2004ء کے بعد پیدا ہونے والی گرلز کھلاڑی حصہ لینے کی مجاز ہونگی۔ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی سکولز کی ٹیمیں اپنے، اپنے ناموں کا اندراج 18 ستمبر سے قبل انٹری فیس دو ہزار روپے کے ساتھ کرواسکتی ہیں۔ 23 ستمبر کو منیجرز میٹنگ ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا،یہ چمپئن شپ 27 ستمبر تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 15:55:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :