ایشین سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا

قومی ٹیم نے روایتی حریف کو2کے مقابلے میں3سیٹس سے ہرا کر7ویں پوزیشن حاصل کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 22 ستمبر 2019 20:37

ایشین سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر2019ء) 20 ویں ایشین سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3سے شکست دے دی۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں جاری چیمپئن شپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے راویتی حریف بھارت کو 2 کے مقابلے میں3سیٹس سے ہرایا، پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلے اور دوسرے سیٹ میں 25-23 اور25-23 سے کامیابی حاصل کر کے برتری حاصل کی تاہم بھارت نے اگلے دونوں سیٹ بالترتیب 25-20 اور 25-19 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو 15-6 سے آﺅٹ کلاس کرکے میچ جیت لیا، چیمپئن شپ میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایران، آسٹریلیا، قطر، سری لنکا، جاپان، تائیوان، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، قازقستان، چین ، عمان، بھارت، پاکستان، کوریا، کویت اور انڈونیشیاءشامل ہیں،پاکستان کو گروپ ڈی میں کوریا، کویت اور انڈونیشیا کے ساتھ رکھا گیا۔

(جاری ہے)

13 رکنی قومی ٹیم کی قیادت ایمل خان کر رہے تھے اور دیگر کھلاڑیوں میں آصف، کاشف، مبشر، فخر، شیراز، ادریس، بلال خان، ناصر، ظہیر، حیدر، عثمان فریاد اور مراد شامل تھے۔ سہیل تاجک دستہ کے سربراہ تھے ، دیگر آفیشلز میں ہیڈ کوچ کم (کورین) جبکہ اسسٹنٹ کوچز کے فرائض سعید احمد اور فضل احمدنے سر انجام دیئے ، ٹیم کے ہمراہ ٹرینر اکبر علی اور ریفری عبیداللہ شاہ بھی شامل تھے ۔
ایشین سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 20:37:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :