کھلاڑی کو مناسب مواقع دینے کے بعد ڈراپ کرنا چاہئے: مصباح الحق نے عمراکمل اور احمد شہزاد کو میچ کھلانے کی وجہ بتا دی

عمر اکمل سے متعلق کہا جارہا تھا کہ اس کو چانس نہیں مل رہا، احمد شہزاد کی طرح جتنے بھی کھلاڑی ہیں سب کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے: سابق کپتان مصباح الحق

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 8 اکتوبر 2019 23:34

کھلاڑی کو مناسب مواقع دینے کے بعد ڈراپ کرنا چاہئے: مصباح الحق نے عمراکمل اور احمد شہزاد کو میچ کھلانے کی وجہ بتا دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 اکتوبر2019ء) سابق کپتان مصباح الحق نے عمراکمل اور احمد شہزاد کو میچ کھلانے کی وجہ بتا دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمر اکمل سے متعلق کہا جارہا تھا کہ اس کو چانس نہیں مل رہا، جب کہ احمد شہزاد کی پی ایس ایل میں کارکردگی بہت اچھی تھی احمد شہزاد کی طرح جتنے بھی کھلاڑی ہیں سب کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے۔ سابق کپتان نے کہا کہ تنی بھی تنقید ہو کھلاڑیوں کو مناسب کھیلنے کا موقع دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ٹی 20 میچ کے ابتدائی چھ اوورز میں ہماری بیٹنگ اور بالنگ فلاپ ہوئی، ہم نے غلطیاں کی ہیں اور سری لنکن نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے فیلڈنگ کراچی میں اچھی نہیں تھی لیکن کل بہتر فیلڈنگ ہوئی ہے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہار ایک لحاظ سے اچھی بھی ہے کہ ہمیں اپنی کمزوریوں کا پتہ چلا ہے، باﺅلنگ پر بہت کام ہونے والا ہے،سری لنکن نا تجربہ کار ٹیم تھی پھر بھی اس نے بڑے زبردست طریقے سے فتوحات حاصل کیں جبکہ ہم بری طرح ناکام رہے۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کارکردگی دکھا کر آئے ہیں ، دونوں کو موقع دیا ہے ہم یہی کرسکتے تھے ، ہم اختتامی اوورز میں اچھی باﺅلنگ نہیں کر پارہے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال پر چیف کوچ نے کہاکہ شکست پر میں ہی جواب دہ ہوں اور بہت سی چیزیں ہیں جن کے سوال کا جواب تلاش کررہے ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ جب سری لنکن ٹیم آئی تھی تو کچھ لوگ کہ رہے تھے کہ بی ٹیم آئی ہے، سری لنکا کو بی ٹیم کہنے والوں کو جواب مل گیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان اے، بی اور سی نہیں ہوتی۔

ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نمبر ون ٹی ٹونٹی ٹیم اس لیے بنے کہ بابر اعظم مسلسل رنز سکور کررہا تھا،وہ دو میچز میں ناکام رہا تو ہماری بیٹنگ لائن اپ کی خامیاں سامنے آگئیں،ہمیں ایک نہیں بلکہ6میچ ونرز کی ضرورت ہے ،جب تک آپ کے ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر میں پاور ہٹرز نہ ہوں آپ بڑا سکور نہیں کرسکتے ۔
وقت اشاعت : 08/10/2019 - 23:34:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :